صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب شروع کردیا ہے ۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 50 سے زائد ممالک کے سفیر ، فرسٹ سیکریٹری اور چارج ڈی افیئرزبھی شریک ہیں۔
برطانیہ، امریکہ، فرانس، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالسلام، عمان اور بنگلہ دیش کے سفیر بھی اجلاس میں پہنچے،سعودی عرب، پرتگال،تاجکستان،کرغستان کے چارج ڈی افیئرزشریک ہوئے،آزربائیجان، رومانیہ کے فرسٹ سیکریٹری بھی شریک ہوئے۔
عسکری قیادت مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئی ،عسکری قیادت کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔