اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی پٹیشن بحالی کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 22 تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت عالیہ نے دو دن پہلے عدم پیروی پر سابق خاتون اول کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر ان کے وکلاء نے اسی روز پٹیشن بحال کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔