محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی،ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ گوادرمیں 94 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں بارش ( rain ) کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت اورشگر میں بارش ہونے کا امکان ہے، کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، ہٹیاں،باغ،حویلی، کوٹلی اور میر پور میں بارش کی توقع ہے۔
حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاول نگر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ میں بارش ( rain ) جبکہ دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے ہلکی بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش متوقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہورہا ہے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزبارش کاامکان ہے۔