کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ شہریوں کے تشدد سے ایک ملزم مارا گیا۔
کراچی کے علاقے ملیر عمار یاسر سوسائٹی کے قریب ڈاکوؤں کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ شہریوں نے مشتعل ہو کر ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں کے تشدد سے ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ڈاکوؤں کے زیراستعمال موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا گیا۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب پاک کالونی پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔
بریگیڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔