اسلام آباد: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو قانونی نوٹس بھیجوں گی وہ میرے نوٹس کا عدالت میں جواب دیں۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی اور ہمیں عدالت کے فیصلوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیئے۔
انہوں ںے کہا کہ ہم لوگ قیاس آرائیاں بہت کرتے ہیں لیکن عدالت ثبوت مانگتی ہے اور ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کو بری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
عظمیٰ کاردار نے کہا کہ اگر قومی احتساب بیورو (نیب) پر اعتماد نہیں تو ضرور اس پر تنقید کریں۔ بہت سارے ریفرنسز سیاسی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ الزامات پر شوکت بسرا کو قانونی نوٹس بھیجوں گی اور شوکت بسرا میرے قانونی نوٹس کا عدالت میں جواب دیں۔ پی ٹی آئی کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔