سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن نے بارش سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور واٹر کارپوریشن کے پاس کل 55 سکشن مشینیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج رات اہم شاہراہوں اور ڈیپ ایریا میں پر سکشن مشینیں پہنچائی جائیں گی جبکہ ایگزیکٹو انجینئر ورکشاپ ڈویژن اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز گاڑیوں کی نگرانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
انجینئر اسد اللہ نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی سیوریج پمپنگ اسٹیشن پر وافر مقدار میں ڈیزل پہنچایا گیا ہے اور شہریوں سے درخواست ہے کہ برسات کے دوران مین ہولز ڈھکن نہ ہٹائیں۔ سیوریج کے مین ہولز برساتی پانی کی نکاسی کے لیے نہیں ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ واٹر کارپوریشن کا تمام عملہ بلخصوص سیوریج کا عملہ ہائی الرٹ ہے اور واٹر کارپوریشن کے انجینئرنگ ونگ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔کے ایم سی سمیت دیگر تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور واٹر کارپوریشن کا عملہ 24 گھنٹےعوام کی خدمت کے لیے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔