قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور مہارت کو سراہا۔
اجلاس میں پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم کااعادہ کیا گیا،ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرات کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔