0

آن لائن خریداری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آن لائن خریداری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتارکرلیا گیا۔

آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان نے شہری کا موبائل لیا،آن لائن فراڈ کا واقعہ تھانہ وحدت کالونی کے علاقے میں پیش آیا۔

ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکہ دیا،سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ افسرنے کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق کیمروں میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا،ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے ملک بھر میں شہریوں کیساتھ آن لائن فراڈ کے کیسز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply