0

دہشتگردی، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہرکے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف کی سپیکر قومی اسمبلی کو ایڈوائس پرقومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائیگی۔

اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی اجلاس آج صبح گیارہ بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان اور متعلقہ اراکین کابینہ شرکت کریں گے جبکہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply