سیمینار کے دوران ماہرین نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس کی اسٹریٹجک لوکیشن اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا اہم ذریعہ بنا سکتی ہے۔
شرکاء نے سی پیک منصوبے کو ایک گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں معاشی ترقی اور استحکام لانے کا باعث بنے گا۔
گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان عالمی تجارت میں اپنے کردار کو مزید مستحکم کر سکتا ہے،پاکستان مشرق اور مغرب کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کرتا ہے جو اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو مزید واضح کرتا ہے۔
شرکا نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے شمار نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں جو ملک کی ترقی کی راہوں کو مزید روشن کریں گے۔
بین الاقوامی سیمینار نے پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت اور اس کی معیشت کی ترقی کے لیے موجودہ اور مستقبل کے امکانات کو واضح کیا۔









