پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔
گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔
چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامرعلی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے، گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلے ہیڈکوارٹر کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔









