0

پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم معاملے پر اجلاس

پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم معاملے پر اجلاس ہوا، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان صوبائی حکومت  کے مطابق اوچت، مندوری سمیت دیگر علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت، عمائدین شرپسندوں کو سزا کیلئےحکومت کے حوالے کریں۔

امن دشمن عناصراور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شر پسندوں کیخلاف سخت کاررروائی کیلئےسول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا۔

صوبائی ترجمان نے کہا کہ کرم میں امن کی بحالی کیلئےسیاسی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کو کھل کر سامنے آنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply