0

پنجاب رینجرز اور پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی ،2خارجی ہلاک

پنجاب رینجرز اور پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی  کے دوران 2خارجی ہلاک کردئیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں خوارج نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کیا،دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پولیوٹیم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

گشت پر موجودرینجرز اور پولیس کے جوانوں نےدہشت گردوں پر جوابی حملہ کیا،ہلاک دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، ہینڈگرنیڈ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply