0

علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مجھے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے۔

قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply