اسلام آباد میں قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ علم وتقویٰ سے مزین لوگوں کوہی قرب الہی نصیب ہوتا ہے، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت بہت ضروری ہے، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت ہمار امشن ہونا چاہیے۔
انہوں نے اہل اسلام کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے انتہائی اہم اور مبارک دن ہے، اسلام میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، علم کا حصول دینی فرض ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ علم ہی وہ روشنی ہے جو ہدایت کی راہ دکھا تی ہے، علم کا حصول ہی قوموں کا مستقبل سنوارتا ہے، آپﷺ پر نازل پہلی وحی میں تعلیم کی فضیلت،اہمیت واضح کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج کادن مسلمانوں کے لیے بہت خوشی کادن ہے،انہوں نے سیرت النبی ؐ میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا، پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں چیلنجز کاسامنا ہے،سوشل میڈیا پر اخلاقی گراوٹ کاخاتمہ ضروری ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام تعلیم کااہم پہلو معاشرتی انصاف ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا چھپے ہوئے ہاتھوں نے نقصان پہنچایا۔