0

راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل

بارہ ربیع الاول کے موقع پرجلوس اور محلقہ علاقوں میں راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

12ربیع الاول کے موقع پر راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سروس صرف مرکزی جلوس اور ملحقہ علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے جلوس کے مختلف روٹس کا دورہ بھی کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ راولپنڈی میں جلوس کا افتتاح پیر سرکار آف اکال گڑھ نے کیا۔

جلوس مری روڈ،کمیٹی چوک، فوارہ چوک،راجہ بازار ہو تا ہوا رات گئے جامع مسجد روڈ اختتام پذیر ہو گا،جلوس میں لنگر نذرو نیاز کی تقسیم اور اسٹیج لگانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، 5000 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، مرکزی جلوس سمیت 108 جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

مرکزی جلوس کے لئے 2400 سے زائد جبکہ دیگر 107جلوسوں کیسکیورٹی کے لئے 2600 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے۔

جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے، بارہ ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرموبائل فون سروس کو معطل کیا گیا ہے،انتظامیہ کے مطابق 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس باچاخان چوک سے شروع ہوا اورروایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply