”بل بل پاکستان“پر گانا بنانے کا معاملہ بھی قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا، عامر ڈوگرنے کہا کہ کوئی عوام کی ترجمانی کرے تو اٹھا لیا جاتا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بل بل پاکستان گانا بنانے کا ذکر بھی ہوا۔
عامر ڈوگرنے کہا پورا ملک بل بل کر رہا ہے، کوئی عوام کی ترجمانی کرے تو اٹھالیا جاتا ہے، ہمیں احتجاج کرنے سے تو روک رہے ہیں اوررونے بھی نہیں دیا جارہاہے، اس نوجوان کو اب تک سامنے بھی نہیں لایا گیا ہے۔