0

میٹرو پولیٹن کارپویشن میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین برطرف

کوئٹہ: میٹرو پولیٹن کارپویشن کوئٹہ میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپویشن کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا۔ جو ادارے پر مالی بوجھ بنے ہوئے تھے۔ ایسے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد 1400 ہے۔ جن میں سینیٹیشن، فائر سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

حمزہ شفقات نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین جو فرائض سرانجام نہیں دیتے تھے انہیں برطرف کیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شعبہ فائر میں صرف اور صرف وہ ملازمین دوبارہ رکھے جائیں گے۔ جو فرائض باقاعدگی سے سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جب بھی بھرتیوں کی ضرورت ہو گی تو اس کا جائزہ کیس ٹو کیس لیا جائے گا۔ میٹروپولیٹن کے متعلقہ افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ کسی بھی ڈیلی ویج ملازم کی تنخواہ 16 اگست کے بعد جاری نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply