وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ ہم آئی پی پیزسے بجلی معاہدوں پر یکطرفہ کارروائی نہیں کرسکتے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پیز معاہدوں پر گارنٹی دے رکھی ہے، ہم خسارے والی پاور کمپنیوں اور اداروں کی نجکاری کی طرف جارہے ہیں۔
موجودہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ کو بھی سٹڈی کر رہے ہیں، ہم سستے وسائل سے زیادہ بجلی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ جو ہمارے فائدے میں آئی پی پیز نہیں ہیں انہیں خیرباد کہہ دیں گے۔









