0

بنوں حملہ ، پاکستان کا افغانستان سے شدیداحتجاج ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن طلب

بنوں حملے پر پاکستان نے افغانستان سے شدیداحتجاج  کیا اور افغان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارت خارجہ طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق احتجاجی مراسلہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے حوالے کیا گیا،مراسلے میں کہا گیا افغانستان حکومت بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کرے،دہشت گرد حملہ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ نے کیا۔

حافظ گل بہادر گروپ پاکستا ن کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے، افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے ۔

افغانستان کے اندر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply