0

وادی نیلم ،سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری

وادی نیلم میں  سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع  کے مطابق  رتی گلی روڈ پر جیپ حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک سیاح جاں بحق،تین زخمی ہوئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی جیپ پر دس سے زائد سیاح سوار تھے، جیپ سیاحوں کو لیکر رتی گلی جھیل سے واپس آرہی تھی۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply