0

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لیے دی گئی فہرست کو تبدیل کیا جائے گا جس کے بعد پرانی فہرست میں شامل ناموں کو تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی اور بانی پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینیئر قیادت کو سابق فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply