0

چشمہ جہلم لنک کنال میں کشتی الٹ گئی، 10نوجوان ڈوب گئے

خوشاب: پنجاب کے ضلع خوشاب کی چشمہ جہلم لنک کنال میں کشتی الٹ جانے سے 10 نوجوان ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چشمہ جہلم لنک کینال پل حافظ والی کے مقام پر 10 نوجوان کشتی میں سوار تھے۔ کہ کشتی تیز ریلے کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ڈوب گئی۔

کشتی ڈوبنے کے باعث سوار نوجوان بھی پانی میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں سے 3 لڑکے تیر کر کنارے پر بحفاظت پہنچ گئے جبکہ ایک نوجوان کو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈوبنے والے 6 نوجوانوں کی شام تک تلاش جاری رہی تاہم اندھیرا زیادہ ہو جانے کے سبب نوجوانوں کی تلاش روک دی گئی۔ ان کی تلاش کا کام صبح پھر شروع کیا جائے گا۔

ڈوبنے والے تمام نوجوان دوست تھے اور وہ چشمہ جہلم لنک کینال پل پر نہانے کے لیے آئے تھے۔ ڈوبنے والے لڑکوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply