آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر پر منائی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے فرنٹ لائن پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی، اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے علاوہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلندحوصلوں کو سراہا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بطور فوجی ہم اپنے گھروں اور پیاروں سے دور عید منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر یو این قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد پر گفتگو کی۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے، بھارت جعلی پروپیگنڈا کرتے ہوئے کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔