حکومت نے سٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دے دیا ، چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو یقین دہانی کروا دی۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ سٹیشنری مہنگی ہونے سے غریب طبقہ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔ کمیٹی نے امیر طبقے کے لیے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹرسائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی سکیم شروع کی جائے، حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے لیٹر کردی۔ موٹرسائیکل اور لگژری گاڑی والے کے لیے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہیے۔









