راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر کے اندر گیس لیکیج دھماکے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گلی سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکیج تھی جس کے باعث گیس گھر میں داخل ہوئی اور بجلی کا بٹن دبانے سے زوردار دھماکا ہوا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گیس لیکیج دھماکے سے 7 افرادجھلس کر زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والوں میں گھر کے مکین اور گلی میں قربانی کرنے والے قصاب شامل ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔