سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل ہر خاص و عام نے نماز عید ادا کی۔
مسلمل لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے جاتی عمرا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، نماز کے بعد وزیراعظم نمازیوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
علاوہ ازیں حسین نواز ، حسن نواز نے بھی جاتی عمرا ، وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ نماز عید پڑھی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور خورشید شاہ نے سکھر ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں اپنے گھر الامین ہاؤس میں نمازعید ادا کی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں۔