0

مبارکباد

صدر مملکت آصف زرداری،  وزیراعظم شہبازشریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، پوری قوم اخوت، ایثار، محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مندوں کی مدد کرے۔ قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے  کہا کہ عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے  مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ یہ مقدس دن بھلائی کیلئے قربانی کے جذبے کو ابھارتا ہے، اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کیلئے شہدا اورغازیوں کے مقروض ہیں۔

مسلح افواج کے سربراہان نے کہا کہ اس دن پر شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ للہ پاکستان پر رحمتیں جاری رکھے اور دشمنوں کی ناپاک سازشوں سے محفوظ رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply