ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے جو تین دن تک جاری رہے گی۔
قربانی سے پہلے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رات بھر رش رہا۔ کراچی، پشاور، لاہور، ملتان اور سکھر سمیت دیگر شہروں کی مویشی منڈیوں میں گاہکوں نے مہنگے جانوروں کی شکایت کی۔
دوسری جانب پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے ملک میں رواں سال قربانی کا تخمینہ لگایا ہے کہ جس کے مطابق عید قربان پر تنتیس لاکھ بکرے، ساڑھے اٹھائیس لاکھ گائے، پونے چار لاکھ دنبے، ڈیڑھ لاکھ بھینسیں اور ننانوے ہزار اونٹ قربان ہوں گے۔
The post appeared first on .