لاہور: صوبائی دارالخلافہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ریکارڈ یافتہ شوٹرز مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ڈی ایس پی فیصل شریف نے کہا کہ پولیس ٹیم ملزمان کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے مناواں لے کر جا رہی تھی۔ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزمان شدید زخمی ہو گئے۔ اسپتال منتقلی کے دوران ملزمان راستے میں ہی دم توڑ گئے۔