0

جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

آئینی بینچ کیلئے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کے ناموں پر اتفاق کیا گیا،دونوں ججز کے ناموں پر کثرت رائے سے اتفاق کیا گیا۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس بھی ہوا،جس میں تمام سپریم کورٹ ججز شریک ہوئے،اجلاس میں عدالتی استعداد کار بڑھانے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 کے ڈرافٹ کے معاملات زیر بحث آئے،فل کورٹ اجلاس میں سرکاری وکلا کی فیس کامعاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سپریم کورٹ میں وکالت کی اجازت سے متعلق امور بھی زیرغورآئے،اجلاس میں معلومات تک رسائی اور اثاثے ظاہر کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا،تمام ججز نے آئندہ فل کورٹ اجلاس جلد بلائے جانے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply