0

سرکاری ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 3 ماہ کی پیشگی نوٹس کی شرط

سرکاری ملازمین کیلئےرضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 3 ماہ کی پیشگی نوٹس کی شرط لاگو کر دی گئی۔

وزارت خزانہ نےتمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

مراسلے کے مطابق ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے سے متعلق پیشگی آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے،سرکاری ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا نوٹس 3 ماہ قبل دیں گے۔

رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا پیشگی نوٹس نہ دینے پرانکوائری ہوگی۔ سرکاری ملازمین 25 سال کی ملازمت مکمل کرنے پر پنشن حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply