ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور نے گھی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کر تردید کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہرمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 335 روپے کلو تھا۔
اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر بے نظیر انکم صارفین کے لیے گھی فی کلو 58 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سبسڈی والے گھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی جس کا کا اطلاق فوری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 335 روپے کلو تھا۔