0

سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء آج حلف اٹھائیں گے

سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق متوقع وزراء نثار کھوڑو ، جام مہتاب ڈھر ، مخدوم فخرالزماں ، امداد پتافی ، امتیاز شیخ اور جمیل سومرو شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اور اقلیتی رکن اسمبلی کو بھی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply