0

سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی ، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد انکی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود نے اس کا برملا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دونگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی عوام سے کئے گئے عہد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے، اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply