چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا بھاری چالان کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
چیف ٹریفک آفیسرعمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شہر میں بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا، آج سے مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہو گا۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ کینال اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا، پورے شہر میں کہیں بھی بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے، احکامات کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا چالان ہو گا۔