0

فیض آباد دھرنے میں فیض حمید ملوث نہیں تھے ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو ملوث تھے انہیں پکڑیں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نہ 47 میں ہیں، نہ 45 میں ہیں اس لیے ہم خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس آ گیا ہے اس لیے وہ سماعت نہیں کریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں پہلی بار ایک سِٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے، ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply