گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی باز گشت ، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر کامران ٹیسوری کو جلد ہٹا دیا جائے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہے۔
دریں اثناء جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ فی الحال معلوم نہیں ، سرکاری سطح پرمجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تاہم لوگ فون کرکے مبارکباد دے رہے ہیں کہ میں گورنر بن رہا ہوں ۔
خیال رہے کہ جسٹس ریٹائر مقبول باقر سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں