0

بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افرادبے گھر، ایمرجنسی سیل قائم

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ریجنل دفاتر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ایمرجنسی سیل قائم کر دیئے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کے بعد محفوظ مقامات پر پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ترجمان الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق بارشوں اور سیلاب متاثرین کو تیار کھانا، صاف پانی، بستر، خیمے، ترپال اور مچھر دانیاں فراہم کی گئیں جبکہ ایمبولینس، میڈیکل ہیلتھ یونٹ اور رضاکاروں کی بڑی تعداد متاثرین کو ریسکیو کے بعد ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

چئیرمین ڈیزاسٹرمینجمنٹ ومرکزی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اعجاز اللہ خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں خیبرپختونخوااور بلوچستان کی سیلابی صورتحال، نقصانات اور ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کاجائزہ لے کر مرکزی،ریجنل، اضلاع کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ریجنل دفاترمیں ایمرجنسی سیل قائم کر دئیے گئے جہاں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply