اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں ہفتے بارشوں اور غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان نے جاری ایڈوائزری میں کہا کہ رواں ہفتے میں بارشوں اور غیر معمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر خطرے سے دوچار پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہری موجودہ موسمی حالات میں ندی نالوں کو پار کرنے سے بھی گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری موجودہ موسمی صورتحال میں کمزور انفرا اسٹرکچر اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری موسمی حالات سے باخبر رہیں اور محتاط رہیں تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔