0

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان محمد عثمان چاچڑ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،گریڈ 22 کے محمد عثمان چاچڑ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گریڈ 21 کے محمد ایوب چودھری ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان تعینات کئے گئے ہیں،محمد ایوب چودھری اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

پولیس سروس گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں،کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

پولیس سروس گریڈ 20 کے شہزاد اکبر کی خدمات بھی بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں،شہزاد اکبر اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔

پولیس سروس گریڈ 19 کے علی شیر جاکھرانی کا موٹر وے پولیس میں تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا،علی شیر جاکھرانی بلوچستان میں ہی خدمات جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد رحمان گیلانی سیکریٹری وزارت قومی ورثہ تعینات کئے گئے ہیں۔

گریڈ 22 کے سیکریٹری وزارت قومی ورثہ حسن ناصر جامی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا،حسن ناصر جامی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply