0

کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے،پاکستان

Foreign Office
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے،بھارتی یقین دہانیوں کے باوجود مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سےحل طلب معاملہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان  کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔

دوسروں پر الزام لگانے والا بھارت بیرون ملک ٹارگٹ کلنگ،تخریب کاری میں ملوث ہے،پاکستان نےتمام تصفیہ طلب مسائل کےحل کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کی بات کی۔

پاکستان مخالف بیانیے کاسلسلہ بند ہونا چاہئے، بھارتی بیانات امن اور تعاون کے امکانات کو روکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply