0

پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے، لیکن خاموش تماشائی نہیں،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے، لیکن خاموش تماشائی نہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا،پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ ،ندیم افضل چن، شہزادچیمہ، عبدالقادرگیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس میں پارٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر
نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی،پیپلز پارٹی کے کارکن اور سینئر رہنماء کارنر میٹنگز کا انقعاد کریں۔

پیپلز پا رٹی شہدا کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں رہے گی،ان کے مسا ئل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے گی،میرا گورنر ہاؤس میں مقصد بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنانا ہے۔

عید کے بعد پارٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی،پیپلز پارٹی اورمیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھٹرے ہیں،سرحدوں پر ہماری حفاظت کر نے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply