0

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پلانٹڈ ہے، فواد چودھری

دینہ: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پلانٹڈ ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے مقدمات ملتوی کر دیئے گئے۔ جبکہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی مطلب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہے۔ اور وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں: 

فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں 600 سے زائد دن ہو گئے ہیں۔ لیکن پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے اراکین بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر سیاسی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply