0

  کراچی، کابینہ نے سندھ میں 8 ہزار الیکٹرک بسوں کی منظوری دیدی 

کراچی، سندھ کابینہ نے 8 ہزار الیکٹرک بسوں کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  این آر ٹی سی کی تجویز ہے کہ رینٹ ٹو اون ماڈل پر بسیں چلائیں، 8 ہزارالیکٹرک بسیں 3 مرحلوں میں چلانا چاہتے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں ظہیرعابد میمن کی بطور کول اتھارٹی کا ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس تقرری اور تھر کول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بن قاسم سے پورٹ قاسم تک بھی 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی، ریلوے لائن سندھ اور وفاقی حکومت کا مشترکہ منصوبہ ہوگا۔

ریلوے لائن  بچھانے کے مجموعی اخراجات کا 50 فیصد سندھ اور 50 فیصد پاکستان ریلوے ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply