پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کولاہور سے کوٹ مومن تک اورموٹروے ایم 3 کو لاہور سے درکھانہ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔









