0

امیدہے میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی، سنیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امید ہے میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ امید ہے مستقبل قریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہو گی۔ اور ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے مسئلے کے حل پر بات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی نمائندگی سے متعلق امور زیربحث آئیں گے۔ اور ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

فیصل واوڈا نے کہا کہ امید ہے تمام معاملات کو جمہوری طریقے سے ہی سرانجام دیا جائے گا۔ اور یہی طریقہ ہے بات چیت کے ذریعے آگے چلنے کا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اور سیاسی جماعتوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply