0

عمران خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث وہ ملاقات کئے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے تاہم علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا۔

جیل عملے نے علی امین گنڈاپور کو آگاہ کر دیا کہ ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے جس پر علی امین گنڈاپور کا قافلہ اڈیالہ جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply