0

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کے فی تولہ نرخ 1700 روپے بڑھ گئے۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کے نرخوں میں 1458 روپے کا اضافہ ہوا۔

اس طرح ملک میں دس گرام سو نے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 2587 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچگیا۔

ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply