0

حکومت مولانا کی ہاں یا نا پر کھڑی ہے، مسودہ دیکھنے کے بعد جواب دینگے، حافظ حمد

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پوری حکومت مولانا کی ہاں یا ناں پر کھڑی ہے، مسودہ شیئر ہونے کے بعد اپنا جواب دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا کہ یہ کس قسم کی ترامیم ہیں جو کابینہ، وزراء اور اتحادیوں اور اپوزیشن سے بھی چھپائی جاتی ہیں۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پوری حکومت مولانا کی ہاں اور ناں پر کھڑی ہے، ہم پوچھتے ہیں یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی کے لیے ہیں یا عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے؟ مجوزہ حکومتی آئینی ترامیم ہیں کیا، اس کا نہ حکومت کو پتا ہے اور نہ اپوزیشن جماعتوں کو۔

انہوں نے کہا کہ حتیٰ کہ اتحادی جماعتوں اور کابینہ ارکان سے بھی آئینی ترامیم کو چھپایا جارہا ہے۔ ہم انتظار کرتے رہے مگر مسودہ ابھی تک نہیں دکھایا گیا اگر حکومت مسودہ شیئرکرے تو اس پر ہم اپنا جواب دیں گے۔

جے یو آئی نے کہا کہ وہ قانون سازی ہونی چاہیے جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہو۔ آئینی ترامیم کیا ہیں، اگریہ آئینی ترامیم ملکی مفاد میں کی جارہی ہے تو اس کو چھپایا کیوں جارہا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply